عید منائیں GO ٹرانزٹ کے ساتھ
عید منائیں GO ٹرانزٹ کے ساتھ
- عید منائیں GO ٹرانزٹ کے ساتھ
عید منائیں GO ٹرانزٹ کے ساتھ
اگر آپ کے براؤزر کی ترجیحی زبان اردو پر سیٹ ہو تو یہ صفحہ بہتر طور پر ملاحظہ کیا جائے گا
عید مبارک۔ GO ٹرانزٹ یہ عید آپ کے پیاروں کے ساتھ منا رہا ہے۔
رمضان عبادت، بخشش کی طلبی اور شکرگزاری کا مہینہ ہوتا ہے۔ جیسا کہ ہم رمضان کو الوداع کہہ رہے ہیں، آئیے اپنی تمام کوششوں کو سراہنے اور پہچاننے کے لیے ایک لمحہ نکالیں۔ اسی کے ساتھ ہی ساتھ نئے سفر اور ایڈوینچر کیلئے تیاری کرنا بھی مت بھولیں۔
سفر کی بات چلی ہی ہے، تو کیوں نہ ایک سفر اس عزیز، دوست اپنی پسندیدہ آنٹی، یا پھر اس کزن کے گھر کا ہو جائے جسے آپ یاد کر رہے ہیں؟ کیونکہ اسی کا نام تو عید ہے: اپنے پیاروں کے ساتھ ہونا جن سے آپ محبت کرتے ہیں۔
اور جب آپ ساتھ ہوں تو باقی کے لوازمات خود ہی پورے ہو جاتے ہیں۔ مزے دار کھانا، شاندار موسیقی، چُٹکلے، چھیڑ خانی، اوررر! خوشگوار لمحات جو کہ آپ جانتے ہی ہیں
یہ عید منائیں اپنوں کے سنگ۔ کیونکہ یہ لوگ ہی تو ہیں جو تہوار کو جشن میں بدل دیتے ہیں۔
بچت، ہر جشن کے لیے!
اس عید اپنے جشن کو منائیں اور بہتر GO ٹرانزٹ کے ساتھ۔ ہمارے پاس گروپس کے لیے خصوصی پاسز ہیں، لہذا آپ اور آپ کے پیارے ایک ساتھ آسانی کے ساتھ اور کم خرچ پر سفر کر سکتے ہیں۔
ہمارے ویک ڈے گروپ پاسز کے ساتھ، گروپس تمام تر GO نیٹ ورک میں یکساں کم کرائے پر لاتعداد سفر کر سکتے ہیں:
2 لوگوں کے لیے $30، 3 لوگوں کے لیے $40، 4 لوگوں کے لیے $50، اور 5 لوگوں کے لیے $60
- ہفتے کے دنوں (پیر-جمعہ) میں سفر کے لیے قابلِ استعمال
- دوستوں کے ساتھ تفریح یا خاندان سے ملاقات کے لیے بہترین
- اپنے ٹرپ سے بس 5 منٹ پہلے آن لائن خریدیں اور اپنے اسمارٹ فون کے ذریعے ایکٹیویٹ کریں
GO ٹرانزٹ کے ذریعے اپنی عید کو بنائیں خاص۔ عید مبارک!